29 نومبر 2014 - 11:41
نائجیریا: بوکو حرام کا ایک شہر پر قبضہ

نائجیریا کے شمال مشرق میں دہشتگرد گروہ بوکو حرام نے ایک شہر پر قبضہ کرنے کے لۓ دسیوں افراد کو ہلاک اور ہزاروں کو بے گھر کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الیوم السابع ویب سائٹ نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزیناں کے ترجمان ایڈرین ایڈورڈز  (Adrian Edwards) کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شمال مشرقی نائجیریا میں واقع ڈاماساک نامی سرحدی شہر پر بوکو حرام کے حملے میں پچاس افراد ہلاک اور تین ہزار بے گھر ہوگۓ ہیں۔  ایڈرین ایڈورڈز  (Adrian Edwards) نے مزید کہا ہے کہ اس شہرسے بے گھر ہونے والے افراد ہمسایہ ملک نائجر چلے گۓ ہیں۔ واضح رہےکہ دہشتگرد گروہ بوکوحرام سنہ دو ہزار نو سے نائجیریا کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں اپنے مسلح کارروائياں انجام دے رہا ہے  اور اس ملک کی حکومت کا کہنا ہےکہ بوکو حرام نے فوجی اور غیر فوجی مراکز پر حملے کر کے ہزاروں افراد کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲